بارشوں کا زور ابھی اور، ملک بھر میں بھیگے بھیگے موسم کا دور ابھی باقی ہے، محکمہ موسمیات نے حالیہ بارشوں کا سپیل طویل ہونے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بادل اب 9 جنوری تک برسیں گے، راولپنڈی اورلاہورسمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں نشیبی علاقے زیرآب آنے کا امکان بھی موجود ہیں۔
خرم انصاری کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانبس ے بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے مزید بارشیں ہوں گی اورپہاڑوں پربرف پڑے گی،
بارشوں کا سلسلہ بلوچستان سے ہوتا ہوا بالائی علاقوں میں پھیل جائے گا۔ کراچی،سکھر،لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد، دادو، جامشورو، میرپورخاص اور خیرپورمیں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
9 جنوری کی صبح تک اسلام آباد،آزادکشمیر،گلگت بلتستان،چترال، دیر، سوات، ملاکنڈ، کوہستان، شانگلہ،بونیر، مانسہرہ،ایبٹ آباد،ہری پور،صوابی، مردان،نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم، وزیرستان اورکوہاٹ میں بارشیں ہوں گی۔
9 جنوری تک ہی راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہائوالدین، سرگودھا، خوشاب، بھکر، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ۔، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، ڈیرہ غازی خان، لیہ، راجن پور، ملتان،خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ،بہاولنگر،بہاولپوراوررحیم یار خان میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
7 جنوری تک کوئٹہ، پشن، زیارت،قلعہ عبداللہ، ہرنائی، چمن جبکہ 9 جنوری تک مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، حویلیاں،راولاکوٹ ،ناران، کاغان، ہنزہ،گلگت، اسکردو، استور، چترال، دیر،سوات اور مالم جبہ میں شدید برفباری ہوگی۔ برفانی تودے گرنے اورلینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کے پیش نظرسیاحوں کومحتاط رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران راولپنڈی،لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا اورپشاورکے نشیبی علاقے زیرآب آسکتے ہیں۔
مسلسل بارشوں کے باعث زرعی میدانی علاقوں کے کسانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نکاسی آب کا بروقت انتظام کریں تاکہ گندم اور دیگر کھڑی فصلوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔خرم انصاری ہم نیوزاسلام آباد