سندھ کے ضلع سانگھڑ کے شہر ٹنڈو آدم میں مال بردار گاڑی پھاٹک پر پٹری سے اتر گئی.
کراچی سےجانے والی مال بردار گاڑی ٹنڈوآدم جوہرآباد میں پٹری سے اتر گئی، رپورٹ کے مطابق مال بردار گاڑی کی 5 بوگیاں پٹری سے اتریں، 10گھنٹے بعد بھی ٹریک بحال نہیں ہو سکا۔
ٹنڈو آدم ،اپ ٹریک لائن پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی، ریلوے کا عملہ کرین کے ذریعے اتری ہوئی بوگیوں کو ہٹانے میں مصروف ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک بحال ہونے میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
حادثے کے باعث اپ ٹریک بند کر کے زکریا ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس کو حیدر آباد اور اڈیرو لعل اسٹیشن پر روک لیا گیا تھا۔