اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ کمپنیوں کے ریکارڈ منافع پر بیان دیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وبا کے باوجود مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں لسٹڈ بزنسز کےسالانہ منافع میں 59 فیصد اضافہ ہوا ہے جو یہ ظاہرکرتاہےکہ ہماری معیشت ٹھوس اندازمیں پھلنے پھولنےکے ساتھ نوکریوں کو جنم دے رہی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امیدہےکہ کاروباری ادارے اور مالکان منافع میں اپنے ملازمین کو حصے دار بنائیں گے۔
واضح رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے پہلے 9 ماہ میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 258 ارب روپے منافع کمایا جو 10 سال کے دوران سب سے زیادہ منافع قرار دیا گیا ہے۔