حکومت نے نیپرا کو بجلی 95 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی درخواست دے دی ہے۔
نیپرا کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 95 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست دی گئی ہے، تمام سلیبز کے لیے فی یونٹ بجلی 8 پیسے سے 95 پیسے تک مہنگی کرنے کی تجویزپیش کی گئی ہے۔
وزارت توانائی کی بجلی مزید مہنگی کرنےکی درخواست پر 24 جنوری کوسماعت ہوگی، حکام کے مطابق فیصلے سے گھریلو صارفین 20ارب روپے کی سبسڈی سے محروم ہو جائیں گے۔
100 یونٹ استعمال تک فی یونٹ 8 پیسے اضافے ،200 یونٹ تک استعمال پرفی یونٹ 18 پیسےاضافے، 300 یونٹ استعمال پرفی یونٹ 48 پیسے اور 301 سے 700 یونٹ تک 95 پیسے اضافےکی تجویززیر غور ہے۔
بجلی کی قیمت میں اضافہ کے الیکٹرک کیلئے نہیں مانگا گیا۔