عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی شرائط پر عمل درآمد کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے نئی شرائط عائد کر دیں۔
عالمی ادارے ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایف بی آر نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لئے نئی شرائط عائد کر دی ہیں۔ ایف بی آر کی جاری کردی اعلامیے کے مطابق پابندیاں ڈیزگ اینڈ نان فنانشل بزنسز اور پیشہ ور مجرموں سے اور مجرمین سے متعلق کسی بھی شخص سے کاروبار پر پابندی ہوگی ۔ نوٹیفکشن کے مطابق انسدد منی لانڈرنگ اور دہشت گروں کی مالی معاونت روکنے کیلئے قوانین میں تبدیلی بھی کی گئی ہے۔ڈی این ایف بی پیز سزا یافتہ افراد کے بینیفشل اونر سے نہ تو کاروبار کیا جائے اور نہ ہی سزایافتہ افراد کو ڈی این ایف بی پی میں سینئر عہدہ دیا جائے گا۔ ڈی این ایف بی پیزاونر شپ میں تبدیلی پر آگاہ کیا جائے اور بینیفشل اونر یا سینئر عہدوں میں تبدیلی پر ایف بی آر کو مطلع کیا جائے ۔