وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے موقع پر کھلاڑیوں کے نام پیغام جاری کر دیا۔
پی ایس ایل کے ٹوئٹر اکاونٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کے ہمراہ وزیراعظم عمران کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رمیز راجہ وزیراعظم آفس جاتے ہیں اور عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں وقت ہو گیا۔
اس کے بعد وزیراعظم کہتے ہیں کہ میں پی ایس ایل 7 کا آغاز کر رہا ہوں ، امید ہے ہر ٹیم آخری گیند تک لڑے گی اور عوام کو انٹرٹین کرے گی۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل 7 کا آغاز 27 جنوری کو ہو گا، میگا ایونٹ کا افتتاحی میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا جائے گا۔