افتتاحی میچ میں دفاعی چمپیئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز مدمقابل ہونگے
پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا آج سے آغاز ہو رہا ہے ۔ کرکٹ کا یہ میلہ کراچی اور لاہورمیں سجے گا۔ایونٹ 27 جنوی سے 27 فروری تک جاری رہے گا۔
لیگ کیلئے تمام ٹیموں کی تیاریاں مکمل ہیں اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو اس سال بھی فیورٹ تصور کیا جارہا ہے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہو گا جبکہ مچ سے قبل رنگا رنگ اففتاحی تقریب بھی منعقد کی جائیگی۔لیگ میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے صرف 25 فیصد شائقین کے ساتھ میچز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔