پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر میں کمی آنے لگی
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 52327 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2799 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 37 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 5.34 فیصد رہی ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھرمیں کورونا سے اموات کی تعداد 29553 ہوچکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 65 ہزار 910 تک پہنچ چکی ہے۔