سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ پاکستان آسٹریلیا سیریز کے 21 مارچ سے شروع ہو رہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوران ٹریفک کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔
منتظر مہدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹیسٹ میچ کے موقع پر 790 ٹریفک اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ غلط پارکنگ کیلئے 20 فورک لفٹرز، 5 بریک ڈاؤنز تعینات کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پارکنگ سے شٹل سروس کے ذریعے شائقین اسٹیڈیم پہنچ سکیں گے۔