اداکار سمیع خان کا کہنا ہے کہ نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی پھانسی ہمارے عدالتی انصاف کے لیے ایک امتحان ہے۔
اداکار نے ظاہر جعفر کے اپنی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے پر ردعمل میں کہا کہ اس اپیل پر کارروائی ہمارے عدالتی نظام کا ایک امتحان ہے۔
یاد رہے کہ ظاہر جعفر کو نور مقدم کے قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا اور فروری کے آخر میں اسے سزائے موت سنائی گئی تھی۔