پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان، صدر مملکت عارف علوی، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سب آئین شکن اور غدار ہیں۔
کراچی سے جاری ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کہا کہ اس نے پھر سب پر ملک دشمنی کے الزامات لگانے شروع کردیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں کے فیصلے ہمیں پسند ہوں نا ہوں ماننے پڑتے ہیں، 1973 کے آئین کو پہلی بار سویلین حکومت نے توڑا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکمراں جماعت کے لوگ کہتے ہیں اسپیکر کی رولنگ پر عدالت سوال نہیں کرسکتی۔
واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے موقع پر قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی تھی۔
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے متحدہ اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کو آئین کے خلاف قرار دیا تھا۔
اس کے فوراً بعد ہی وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے براہ راست خطاب کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھیج دی ہے، قوم نئے انتخابات کی تیاری کرے۔
دوسری جانب وزیر اعظم کی سمری موصول ہونے کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسمبلی تحلیل کر دی تھی ۔