پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راہداری ضمانت کے لئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
عمران خان ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ ہاؤس واپس روانہ ہوگئے تھے تاہم وہ سماعت کیلئے دوبارہ ہائیکورٹ آگئے۔
عمران خان چیف جسٹس ہائیکورٹ قیصر رشید کی عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر میڈیا نمائندوں کو عدالت میں جانے سے روک دیا گیا اور عدالت کا دروازہ بند کردیا گیا۔
اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے دائر راہداری ضمانت کی درخواست فوری سماعت کے لئے منظور کی تھی۔
عمران خان کی درخواست پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس قیصر رشید کچھ دیر میں سماعت کریں گے۔