سابق چیئرمین واپڈا کے خلاف نیب نے کارروائی شروع کرتے ہوئے انہیں 6 جون کو طلب کر لیا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق سابق چیئرمین واپڈا کو مالی بےضابطگی کےالزام میں نیب لاہور نےطلب کیا ہے۔
نوٹس کے مطابق تربیلا فور پراجیکٹ میں 753 ملین ڈالرز کی مبینہ کرپشن ہوئی، چیئرمین واپڈا نے زبردستی کنٹریکٹرز کو غلط ادائیگیاں کروائیں۔
میگا واٹ پراجیکٹ کی فی یونٹ تعمیر سب سےمہنگی ہوئی۔
واضح رہے کہ سابق چیئرمین واپڈا مزمل حسین7 مئی کو عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔