معروف ٹی وی میزبان اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تدفین کے معاملے پر پولیس اور ورثاء میں معاملات طے پاگئے۔
ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ کچھ دیر میں عامر لیاقت کی میت ان کے بیٹے احمد کے حوالے کی جائے گی۔
پولیس نے چھیپا حکام کو عامر لیاقت کی میت بیٹے کے حوالے کرنے کی اجازت دے دی۔
عامر لیاقت حسین کی میت کو غسل رمضان چھیپا دیں گے، جبکہ نمازجنازہ بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین کی تدفین عبد اللّٰہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں ہوگی۔