ملتان میں کھیلے جارہے پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے مہمان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس کے بعد بات کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے میچ کی پرفارمنس سے مطمئن ہوں، آج کے میچ میں حسن علی کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
بابر کا کہنا تھا کہ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے، پہلے میچ میں بیٹرز اور بولرز نے اچھا پرفارم کیا تھا۔
کپتان ویسٹ انڈیز ٹیم نکولس پوران کا کہنا تھا کہ کنڈیشنز ٹف ہیں،اچھی بولنگ کی کوشش کریں گے۔