ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 35 پیسے کمی کے بعد 204 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 143 پوائنٹس کم ہو کر 41487 پر موجود ہے۔