پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ اصل مجرم اور قاتل ہے، اس کے خلاف میں کیس ضرور کراؤں گی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ ہم جیسے لوگوں کو مارا بھی اور دہشت گردی کا پرچہ بھی ہم پر کروایا، لوگوں پر عیاں ہو گیا ہے کہ یہ فاشسٹ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کا جیسا ماضی تھا ویسا ہی حال ہے اور ویسا ہی مستقبل ہوگا، ان سے ماڈل ٹاؤن سانحے کا بھی حساب کتاب لیں گے، انہوں نے جو 25 مئی کو کیا اس کا بھی حساب لیں گے۔
یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ بچوں، عورتوں اور بوڑھوں پر ظلم کیا، پولیس گاڑیاں توڑ رہی تھی، سوشل میڈیا کا زمانہ ہے، سب کی شکلیں سامنے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن تحریک انصاف اپنے زور بازو پر جیتی ہے۔