وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔
سعد رفیق نے پہلا الزام عائد کیا کہ اگر عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک نہ آتی تو ای وی ایم کے ذریعے دو تہائی اکثریت دلوائی جانی تھی۔
انہوں نے دوسرا الزام لگایا کہ افواج پاکستان میں مرضی کی تقرریاں کرنا تھیں، تیسرا الزام عدلیہ میں خرابی پیدا کرنے سے متعلق تھا۔
سعد رفیق نے چوتھا الزام لگایا کہ ملک میں ریموٹ کنٹرول صدارتی نظام لانا تھا، پانچواں الزام، آئينی اور جمہوری بنیادوں پر حملہ کیا جانا تھا۔
وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ ہم نے تصور بھی نہیں کیا تھا کہ آئینی تبدیلی کے پیر نہیں لگنے دیے جائیں گے اور اس کے خلاف سازش جاری رہے گی، سازش میں عمران اکیلا نہیں ہو گا اس کے سہولت کار بھی ہوں گے۔