پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ثابت ہو گیا جو دوسروں کو چور کہتا تھا خود چور نکلا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ جو دوسروں کو امپورٹڈ کہتا تھا خود فارن فنڈڈ ایجنٹ نکلا۔
انہوں نے کہا کہ جو دوسروں کو جھوٹا کہتا تھا خود جھوٹا نکلا، بیرونی فنڈنگ سے پاکستان میں انتشار اور انارکی کی سیاست کر رہا تھا۔
احسن اقبال نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شرم کوئی حیا عمران نیازی جواب دو
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج 8 سال بعد سنادیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈز لیے ہیں۔