وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ صحافی پر تشدد کا مقدمہ نوازشریف کیخلاف درج ہونا چاہیے۔ چیف جسٹس سے اپیل کی کہ واقعہ کا نوٹس لیا جائے۔
پمز اسپتال کے باہر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کاش نواز شریف نے صحافی کو بھی اپنے بیٹے جیسا سمجھا ہوتا۔
وفاقی وزیر نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے اپیل کی کہ واقعہ کا نوٹس لیا جائے۔ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کرکے درخواست کروں گا اور صحافی کو انصاف دلاؤں گا۔
سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیرریلوے نے کہا کہ نواز شریف مریم نواز کیلئے این آر او ڈھونڈ رہے ہیں اور بلاول کیلئے آصف زرداری کو این آر او لینے کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مارچ 2019 سے پہلے سب بدمعاشوں کا جھاڑو پھر جائے گا، قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور اب لوگوں کو علم ہو گیا کہ سچا کون ہے اور جھوٹا کون۔
دوسری جانب سے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھی وزیراعظم کو کیمرہ مین پر تشدد والے معاملے سے آگاہ کیا ہے۔ عمران خان نے نوازشریف کے سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے کیمرہ مین پر تشدد کی مذمت کی ہے۔