متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کے دوران ہانگ کانگ کے کھلاڑی کنشت شاہ نے اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کنشت شاہ نے گزشتہ روز بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ کے بعد اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کیا۔
کنشت شاہ اپنی گرل فرینڈ کو سرپرائز دینے کے لیے اسٹیڈیم کے اسٹینڈ پر گئے اور گھٹنے کے بل بیٹھ کر ان سے پرپوز کیا ، جس کے بعد انہوں نے ہاں کردی۔
کنشت شاہ نے ہاں کہنے کے بعد اپنی گرل فرینڈ کو انگوٹھی بھی پہنائی۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ 2022 میں گروپ اے کے میچ میں بھارت نے ہانگ کانگ کو باآسانی 40 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
بھارت کے خلاف اس میچ میں کنشت شاہ نے 30 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔