کراچی(طاہر عزیز، اسٹاف رپورٹر ) فیول ایڈجسمنٹ چارجز کی 300 یونٹ تک چھوٹ ملنے سے کے الیکٹرک کے 56 فی صد صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔
کے الیکٹرک کے 32 لاکھ صارفین میں سے تقریبا 18 لاکھ پانچ کلو واٹ اور 300 یونٹ ماہانہ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں۔
واضح رہے پہلے حکومت کی جانب سے یہ ریلیف 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیئے تھا جس سے کے الیکٹرک کے 7 لاکھ صارفین کو فائدہ ہوتا۔
300 یونٹ سے زائد ماہانہ بجلی استعمال کرنے والوں نے کہا ہے کہ بجلی کے بھاری بلوں نے ہر طبقے پر اثر ڈالا ہے حکومت کو تمام شہریوں کے لئے یکساں پالیسی بنانا چاہیے اور تمام صارفین کے فیول ایڈجسمنٹ چارجز ختم کرنا چاہیئے۔