ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 2 مریض انتقال کرگئے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق ملک میں کورونا کے مزید 251 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 ہزار 207 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1.46 فیصد رہی۔
این آئی ایچ نے بتایا کہ ملک بھر میں زیر علاج 110 کورونا مریضوں کی حالت نازک ہے۔