الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست گزار نے مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی نااہلی کے لیے دائر درخواست واپس لے لی۔
ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے درخواست کی سماعت کی۔
دورانِ سماعت درخواست گزار نے اسحاق ڈار کے خلاف درخواست واپس لے لی۔
الیکشن کمیشن کے ممبر کے پی نے کہا کہ کیس پر فیصلہ محفوظ ہو چکا تھا، اسحاق ڈار کی درخواست پر کیس بحال کیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ ہم اب ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے معاون وکیل کو ہدایت کی کہ آپ تحریری بیان دیں۔