گزشتہ کئی روز سے امریکی ڈالر کی قدر گراوٹ کا شکار ہے جبکہ پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔
آج بھی کاروبار کا آغاز ہونے کے ساتھ ہی ڈالر مزید سستا ہونے لگا۔
انٹر بینک میں ڈالر 87 پیسے سستا ہونے کے بعد 231 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے۔
انٹر بینک کے آخری 6 کاروباری سیشنز میں ڈالر 8 روپے 46 پیسے سستا ہو چکا ہے۔
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 271 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 41 ہزار 163 پر آ گیا ہے۔