فرانس میں مقیم ن لیگ کے سینئر نائب صدر سردار ظہور اقبال اور پی آئی اے ڈائریکٹر سیلز وقار ملک کی کاوشوں سے قومی ایرلائین ’پی آئی اے ‘ کی یورپی ممالک پروازوں کو جلد دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
اوورسیز پاکستانوں کا برطانیہ سے پاکستان براہ راست پروازوں کا مطالبہ ممکینہ طور پر 25 اکتوبر تک پورا ہونے کی توقع ہے۔
امید ہے کہ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی نئے اقدامات کی منظوری دے دیں گے۔ جس کے بعد پی آئی اے اکتوبر کے آخر تک برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کر سکے گا۔
یورپی مقامات کے لیے براہ راست پاکستانی پروازوں کی بحالی موجودہ حکومت کا پہلا بڑا قدم ہو گا ۔