امریکی ڈالر کے زوال کے باعث جہاں عام فرد کے حالات بہتر ہونے کی توقع ہے، وہیں پاکستان پر موجود قرضوں میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔
امریکی ڈالر گزشتہ کچھ عرصے سے مسلسل پسپائی اختیار کیے ہوئے ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ عروج کی جانب گامزن ہے۔
22 ستمبر سے (آج) 5 اکتوبر کے دوران ڈالر کی قدر میں 15 روپے 80 پیسے کی کمی واقع ہو چکی ہے۔
اس کمی کے بعد پاکستان پر قرضوں کی مالیت میں 1950 ارب روپے کی کمی آئے گی۔