وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کے پاس پاکستان کو درپیش توانائی کے بحران کا حل موجود ہے۔
تھرکول منصوبے کے دوسرے مرحلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا تھر میں گیس کے ذخائر کی دریافت کا سفر 1991 میں شروع ہوا اور آصف علی زرداری نے صدر بننے سے پہلے کہا تھا کہ یہ منصوبہ بہت ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تھر میں قابل تجدید توانائی کا 50 ہزار میگاوا ٹ کا کوریڈور ہے، منصوبے پر کام جاری رہتا تو 10 ہزار میگا واٹ بجلی حاصل ہو رہی ہوتی لیکن گزشتہ وزیراعظم نے یہاں آنا ہی پسند نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ پاکستان کا توانائی باسکٹ ہے، سندھ پاکستان کی 70 فیصد گیس پیدا کرتا ہے، صوبے کے پاس پاکستان کے توانائی بحران کا حل موجود ہے۔