ملک بھر میں پانچ روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی۔
والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے اور ویکسین لازمی لگوائیں کیونکہ آپ کی ذرا سی کوتاہی آپ کے بچے کے لیے عمر بھر کی معذوری کا باعث بن سکتی ہے۔
دوسری جانب وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باوجود پولیو کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھی ہوئی ہے۔
گزشتہ دنوں برلن میں عالمی ادارہ صحت کے ورلڈ ہیلتھ سمٹ پولیو کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 27 سے زیادہ پولیو ورکرز اپنی جانوں کا نذزرانہ پیش کرچکے ہیں۔