پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری آج دیوالی کا تہوار منا رہی ہے۔
دیوالی ہندو مذہب کا ایک اہم تہوار ہے اور اسے ’روشنیوں کے تہوار‘ کے طور پر جانا جاتا ہے۔
اس تہوار کے موقع پر دیے اور موم بتیاں روشن کی جاتی ہیں جو کہ روشنی کے اندھیرے پر اور اچھائی کے برائی پر غالب آنے کی علامت ہے۔
پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی ہندو برادری بھرپور جوش و خروش سے دیوالی کا تہوار منا رہی ہے۔
اس سلسلے میں مندروں میں خصوصی اہتمام کئے گئے ہیں جبکہ ہندو برادری کی جانب سے مختلف تقاریب کے بھی اہتمام کئے گئے ہیں، جس کے لیے خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔