جنوبی افریقی بیٹر رائیلی روسو نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کی پہلی سنچری بنالی۔
بنگلادیش کے خلاف سڈنی میں کھیلے جارہے میچ میں رائیلی روسو تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے اور مخالف بولرز کی لائن بگاڑ کر رکھ دی۔
انہوں نے 52 بولز پر 7 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی۔ تاہم میچ میں وہ مجموعی طور پر 56 گیندوں پر 109 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقی بیٹر نے اپنی اننگز میں 8 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔