سیلاب زدہ علاقے سے آنے والی متاثرہ بچی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 4 ملزمان کو عدالت کی جانب سے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
کلفٹن میں 9 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی پر کلفٹن میں 9 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی پر
پولیس نے ملزمان کوجوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا۔
تفتیشی افسر کا سماعت کے دوران کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے، بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی۔
تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ تفتیش اور کرمنل ریکارڈ کے لیے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔
جس پر عدالت نے ملزمان کو 4 روز کے لیے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر کیس سے متعلق پیشرفت رپورٹ طلب کر لی۔
بعد ازاں کمرہ عدالت سے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران تفتیشی افسر فہمیدہ عباسی کا کہنا تھا کہ ملزمان نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کیا ہے، بچی کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔
تفتیشی افسر کا بتانا تھا کہ ملزمان کی ڈی این اے رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے، ملزمان کی باضابطہ شناخت پریڈ اور 164 کے بیانات بھی ریکارڈ کرائے جائیں گے۔