موسم سرما شروع ہوتے ہی چین کے مختلف شہروں میں کورونا کیسز کا پھیلاؤ جاری ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق کورونا کیسز بڑھنے پر ڈیٹونگ، ژیننگ،نانجنگ، ژیان ،ژینگ زو اور ووہان میں عارضی لاک ڈاؤن کے اقدامات کئے گئے ہیں۔
چین کے شہر گوانگزو میں سات دنوں کے دوران ایک ہزار سے زائد افراد کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں جبکہ وبا پر قابو پانے کے لیے پابندیوں میں اضافہ کیاجارہا ہے۔
فاظتی اقدامات کے تحت شنگھائی کا ڈزنی ریزورٹ بھی آج سے بند کردیا گیا ہے ۔
چین کے سرحدی شمالی شہروں میں بھی کورونا کیسز میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے جبکہ سرحدی علاقوں میں پابندیاں لگنے کا امکان ہے۔
چین میں مسلسل دوسرے روز 2 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،