اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
جسٹس عامر فاروق نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔
تحریری حکم نامے کے مطابق عدالتِ عالیہ کی جانب سے نااہلی کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو میانوالی کا ضمنی الیکشن شیڈول جاری کرنے سے روک رہے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے تحریری حکم نامے کے مطابق 21 اکتوبر کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔
تحریری حکم نامے کے مطابق عدالتِ عالیہ کی جانب سے الیکشن کمیشن و دیگر کو نوٹس جاری کر کے ہدایت کی گئی ہے کہ 10 نومبر تک جواب جمع کرائیں۔