حال ہی میں نیپال میں یٹی ائیرلائنز کا طیارہ گر کر تباہ ہوا جس میں 72 مسافر سوار تھے جب کہ بدقسمتی سے حادثے میں کوئی بھی شخص نہ بچ سکا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طیارے کی معاون پائلٹ انجو کھاٹیوڑا کے شوہر جو کہ پائلٹ تھے، 16 سال قبل 2006 میں اسی ائیر لائن کے حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق ائیر لائن کمپنی کے ترجمان سودرشن برٹولا نے تصدیق کی کہ خاتون پائلٹ انجو کھاٹیوڑا نے 16 سال قبل اپنے شوہر پائلٹ دیپک پوکھرل کی فضائی حادثے میں موت کے بعد ملنے والی انشورنس کی رقم سے جہاز اُڑانے کی تربیت حاصل کی تھی۔