اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔ پرویز خٹک ، اسد عمر ، اسد قیصر کے استعفے منظور کیے گئے ہیں۔
نور الحق قادری، علی امین گنڈاپور، عطاء اللہ ، راجہ خرم نواز، مراد سعید ، عمر ایوب ،شیخ رشید، شہریار آفریدی اور دیگر شامل ہیں۔ شاہ محمود قریشی ، فہیم خان ، سیف الرحمن ، عالمگیر خان، اسلم خان، نجیب ہارون ، منصور حیات خان ، حماد اظہر، شفقت محمود ، عامر ڈوگر آفتاب حسین صدیقی، آفتاب جہانگیر شامل ہیں۔