بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق ہوشاب مں خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔