لندن: دنیا میں سب سے طاقتور پاسپورٹ ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر جاپان کا قرار پایاگیا ہے جب کہ سب سے کمزورترپاسپورٹ کا حامل ملک افغانستان ہے۔
اماراتی پاسپورٹ طاقتور ترین قرار، پاکستان چوتھا کمزور ترین ملک میں شمل
یہ اعداد و شمار ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے جاری کیے گئے، یہ ادارہ ہر تین ماہ بعد 199 پاسپورٹس کی 227 سفری مقامات تک رسائی کے بارے میں انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ایاٹا) کے خصوصی اعداد وشمار کو مدنظر رکھتے ہوئے طاقتور پاسپورٹس کی فہرست جاری کرتا ہے۔
ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جاری کردہ تازہ ترین طاقت کی فہرست کے مطابق 2023 کے لیے افغانستان کو دنیا کا کم زور ترین پاسپورٹ کا حامل ملک قرار دیا گیا ہے جو 109 ویں نمبر پر ہے۔ افغانستان کا پاسپورٹ رکھنے والے افراد پوری دنیا میں صرف 27 مقامات پر ویزہ فری کے حامل قرار دیے گئے ہیں۔
عراق اور شام بالترتیب 29 ویں اور 30 ویں نمبر پر ہیں کیونکہ اس کے پاسپورٹ کے حامل لوگ دنیا کے 29 اور 30 مقامات پر ویزہ فری کے مجاز ہیں۔