ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کی جانب سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فکس ریٹ (کیپ) ہٹانے کے ایک روز بعد انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بڑی کمی آگئی ہے۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 12 روپے یا 4.94 فیصد کی ریکارڈ کمی کے بعد ڈالر 255 روپے پر فروخت ہورہا ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر گزشتہ روز 230 روپے 89 پیسے پر بند ہونے کے بعد آج روپے کی قدر میں 24 روپے 11 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر 255 روپے پر پہنچ گیا۔
آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ شرح تبادلہ کو مارکیٹ فورسز پر چھوڑ دیا جائے۔