کراچی:محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے ملازمت پیشہ خواتین کیلئے مخصوص پنک پیپلز بس سروس چلانے کا فیصلہ کیا ہے
وزیرٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں یکم فروری سےپنک پیپلزبس سروس کاآغازکیا جا رہا ہے ، پنک پیپلزبس سے ملازمت پیشہ خواتین کےسفری مسائل کومدنظررکھ کرکیاگیاہے ۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پنک پیپلزبس سروس کےپہلےروٹ کیلئےماڈل کالونی، شاہراہ فیصل تاٹاورروٹ کاانتخاب کیاگیاہے، پنک بس سروس صبح اورشام کےاوقات میں ہر 20منٹ کےبعدچلےگی ۔