سویڈن اور نیدرلینڈ میں قرآن پاک کے نسخے کو نذر آتش کرنے، پھاڑنے اور بے حرمتی پر انتہائی افسوس اور صدمے کا اظہار کیا گیا، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
قانون سازوں کو اس معاملے پر بحث کرنے اور 2 یورپی ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرنے کے لیے قوانین معطل کر دیے گئے تاکہ سینیٹ کے ارکان اس معاملے پر بات کر سکیں۔
قرارداد جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے پیش کی گئی، انہوں نے اجلاس کے دوران سویڈن اور نیدرلینڈ کی حکومت کی جانب سے آزادی اظہار کے نام پر قرآن پاک کے نسخے کو نذر آتش کرنے کے انتہائی اشتعال انگیز اقدام کی اجازت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
قرارداد میں کہا گیا کہ آزادی اظہار کے نام پر کسی کے مذہب پر حملہ کرنا اور دنیا کےڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات کو مجروح نہیں کیا جاسکتا۔