پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا جسمانی ریمانڈ مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج
وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چودھری کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں پراسیکیوشن درخواست جمع کرا دی جس میں فواد چودھری کا جسمانی ریمانڈ مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا گیا۔
عدالت نے پراسیکیوشن سے استفسار کیا کہ پولیس نے فواد چودھری سے 2 روز میں کیا تفتسرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فواد چودھری 2 روزہ ریمانڈ میں تکنیکی طور پر پولیس کے پاس ایک ہی دن رہے اور فواد چودھری کا فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کروانا باقی ہے جو پنجاب فرانزک لیب میں ہو گا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ فواد چودھری کے وکلا کو نوٹس کی تعمیل ہو جائے اس کے بعد دلائل دیں۔
واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چودھری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی تھی۔