سکھر: اسلام آباد سے کراچی جانے والی گرین لائن ایکسپریس نے تیز رفتاری میں اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔
اسلام آباد سے کراچی جانے والی گرین لائن ایکسپریس نے اپنے پہلے ہی دن نیا ریکارڈ بنا دیا۔ چائینز کوچز پر مشتمل گرین لائن ایکسپریس نے تیز رفتاری میں اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔
19 کوچز پر مشتمل مسافر ٹرین گرین لائن ایکسپریس مقررہ وقت سے 10 منٹ پہلے روہڑی اسٹیشن پہنچ گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق گرین لائن ٹرین کے افتتاح کے بعد پہلے ہی روز بکنگ بھی 70 فیصد رہی۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز چائنیز کوچز پر مشتمل گرین لائن ایکسپریس کا افتتاح کیا تھا۔