اسلام آباد :حکومت کی جانب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 35 روپے اضافہ کردیا گیا ہے ۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18، 18 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کی خبریں سامنے آئیں ہیں ، عالمی منڈی میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 11 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے ، ہمیں ان سب چیزوں کو مدنظروزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان آج صبح 11 بجے سے ہو گا۔
واضح رہے کہ 35 روپے اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 80 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 262 روپے 80 پیسے ہو گئی۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت18 روپے اضافے کے ساتھ 189 روپے 83 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 187 روپے ہو گئی ہے۔