سپریم کورٹ آف پاکستان نے اتفاق شوگر ملز کیس سماعت کے لئے مقرر کر دیا۔
جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 10 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا۔
جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
سپریم کورٹ میں کپاس کی کاشت کی زمین پر شوگر ملز لگانے کی درخواستیں زیر سماعت ہیں
دوسری جانب سپریم کورٹ نے شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر پنجاب پولیس کے افسر کی برطرفی درست قرار دے دی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سی آئی اے لاہور پولیس کے افسر لیاقت علی کی برطرفی کے خلاف اپیل پر سماعت سماعت کی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ پولیس افسر کا شہری کو 3 دن تک غیر قانونی حراست میں رکھنا مس کنڈکٹ ہے، پولیس افسر کے خلاف محکمے نے انکوائری کی اور مس کنڈکٹ کا ذمہ دار قرار دیا، عدالت پولیس انکوائری میں مداخلت نہیں کرسکتی۔
عدالت عظمیٰ نے پولیس افسر لیاقت علی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے خارج کردی۔