کراچی : سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کی تدفین کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ نماز جنازہ ملیر کینٹ کے پولو گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی جب کہ تدفین آرمی قبرستان میں ہوگی۔
سابق آرمی چیف پرویزمشرف کی قبر بھی تیار کرلی گئی ہے ۔ رینجرز نے قبرستان کی سکیورٹی کے انتظامات بھی سنبھال لیے ہیں۔سابق آرمی چیف کی میت گزشتہ روز خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی سے کراچی لائی گئی تھی۔
سابق صدر پرویزمشرف کی اہلیہ صہبا مشرف،صاحبزادے بلال مشرف اور صاحبزادی بھی میت کے ساتھ آئی ہیں۔ سابق صدر اتوار کو دبئی کے امریکی ہسپتال میں انتقال کرگئے تھے ۔