سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاک افراد کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرنےکا حکم دیتے ہوئےکہا ہےکہ واقعے میں مرنے والے تمام افراد کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے۔
سندھ ہائی کورٹ میں کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں کےکیس کی سماعت ہوئی، آئی جی سندھ، ڈپٹی کمشنر و دیگر سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔
عدالت نے آئی جی سندھ سے استفسار کیا کہ ابھی تک کتنے افراد ہلاک ہوئے ہیں؟ آئی جی سندھ نے جواب دیا کہ ابھی تک 18 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جو ہمارا پاس آیا ہے ہم نے مقدمہ درج کیا ہے۔