پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی مندی کا رجحان ہے۔ کاروبار کے آغاز پر ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 201 پوائنٹس کی کمی ہو گئی۔
پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز 38 ہزار 251 پوائنٹس پر ہوا تھا تاہم آغاز پر ہی مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور کچھ دیر میں ہی 100 انڈیکس میں 201 پوائنٹس کی کمی واقع ہو گئی۔
رپورٹ فائل ہونے تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 201 پوائنٹس کی کمی کے بعد مارکیٹ 38 ہزار 49 پوائنٹس پر پہنچ گئی۔ جس کی وجہ سے کاروباری حضرات محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں اور سرمایہ لگانے سے گریز کر رہے ہیں جس کی وجہ سے کاروبار حصص متاثر ہو رہا ہے۔
گزشتہ ہفتے کاروبار کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا تھا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 14 پوائنٹس اضافے کے بعد 38 ہزار 251 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔