سینئر صحافی ارشد شرف کے قتل کیس میں کوئی بڑا بریک تھرو نہیں ہوسکا، تحقیقاتی ٹیم کو دبئی اور کینیا سے مطلوبہ شواہد نہیں مل سکے۔
ارشد شریف کیس میں خصوصی جے آئی ٹی نے پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کے متحدہ عرب امارات کو بھیجے گئے 3 خطوط کے جواب کا انتظار ہے۔
سپریم کورٹ کچھ دیر بعد صحافی ارشد شریف کے قتل پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گی۔