اسلام آباد / انقرہ: وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدارتی محل میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی جس دوران وزیراعظم نے زلزلے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر افسوس اور ترک عوام سے یکجہتی کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کے دوران کہا کہ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں آخری شخص کی مکمل بحالی تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔
رجب طیب اردوان سے ملاقات میں وزیر اعظم نے پاک، ترکی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام نے اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کی طرح درد اور کرب کو محسوس کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں آخری شخص کی مکمل بحالی نہیں ہو جاتی۔